وزراء، ارکان اسمبلی کو سرکاری محکموں کی کارکردگی مانیٹر کرنیکاحکم

وزراء، ارکان اسمبلی کو سرکاری محکموں کی کارکردگی مانیٹر کرنیکاحکم

  

ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر).وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے وزراء،مشیر،معاون خصوصی اور دیگر پارلیمنٹیرینز کو اپنے اضلاع میں محکموں کی کارکردگی مانیٹر کرنے ساتھ عوامی مسائل کے حل کی ڈیوٹیاں تفویض کردی ہیں پارلیمنٹرینز ہر چودہ روز بعد وزیر اعلی کو کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

دریشک نے وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس منعقد کیاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفارسمیت دیگر افسران شریک تھے اجلاس میں پرائس کنٹرول،ترقیاتی سکیموں،کھلی کچہری،انسداد ڈینگی مہم،دفتری اوقات میں افسران و عملہ کی موجودگی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیامشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ افسران دفاتر میں بروقت موجودگی یقینی بنائیں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کے ساتھ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائے کھلی کچہریوں میں عوام کے مسائل موقع پر حل کئے جائیں ضلع میں وزیر اعلی انیشیٹوز کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر بروقت مکمل کئے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -