شاہ محمود، مرید قریشی کی ہمشیرہ کی آج میاں چنوں میں قل خوانی، اہم سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت متوقع،چک 15ایل میں انتظامات مکمل

شاہ محمود، مرید قریشی کی ہمشیرہ کی آج میاں چنوں میں قل خوانی، اہم سیاسی ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی‘ مخدومزادہ مرید حسین قریشی کی ہمشیرہ‘ رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی کی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

والدہ اور رکن قومی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی کی پھوپھی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ گزشتہ روز جاری رہا۔ ملک بھر سے اہم شخصیات نے نہ صرف ٹیلی فون پر بلکہ میاں چنوں پہنچ کر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پیر ظہور حسین قریشی سے اظہار افسوس کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر‘ وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری نے اپنے تعزیتی پیغا م‘ گورنر سندھ عمران اسماعیل‘صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان‘ مختلف ممالک کے سفرا ء اور پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل‘ سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ‘ بلوچستان سے وفاقی وزیریار محمد رند‘ مخدوم جاوید ہاشمی‘اراکینقومی اسمبلی افتخار نذیر چودھری‘ راجہ ریاض احمد‘ رانا قاسم نون‘ حلیم عادل شیخ‘ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی‘ کمشنر ملتان افتخار سہو‘ آر پی او ملتان مہر وسیم سیال‘ سی پی او ملتان زبیر دریشک‘ ڈپٹی کمشنر خانیوال اشفاق چودھری‘جمشید دستی‘ پیر اسلم بودلہ‘ سید تنویر الحسن گیلانی‘ مخدوم ذوہیب گیلانی‘معین ریاض قریشی‘ سید ناظم شاہ‘ اراکین صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی‘ ظہیر الدین علیزئی‘ حاجی جاوید اختر انصاری‘ سید عباس شاہ‘ شیخ طاہر‘ حامد یار ہراج‘سید مظہر عباس گردیزی‘ زاہد گردیزی‘ حافظ اقبال خان خاکوانی‘ نواب شہزاد خاکوانی‘ فیصل مختیار‘ پیر مشتاق شاہ کھگہ‘ خواجہ انیس‘ پیر عارف زمان قریشی‘ پیر حیدر زمان قریشی‘ شوکت حیات بوسن‘ ملک حسنین بوسن‘ ڈاکٹر خالد خان خاکوانی‘ میاں غفار‘ سید سجاد بخاری‘حاجی خضر حیات ہراج‘ عمر نواز بابر‘مولانا الیاس کاظمی‘ میاں بشارت‘خواجہ نوید‘ سابق جج مہر ضمیر سنڈھل سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد گزشتہ روز میاں چنوں میں پیر ظہور حسین قریشی کی رہائش گاہ پرآئے اور مخدوم شاہ محمود قریشی‘ مخدوم مرید حسین قریشی‘پیر ظہور قریشی اور مخدومزادہ زین حسین قریشی سے اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی اور اہل خانہ کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی‘ مخدومزادہ مرید حسین قریشی کی ہمشیرہ‘ رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ اور رکن قومی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی کی پھوپھی کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج (اتوار)27اکتوبر صبح 10بجے ان کی رہائش گاہ چک ایل15/44جی ٹی روڈ میاں چنوں میں ادا کی جائیگی۔اجتماعی دعاساڑھے 11بجے دن ہوگی۔وزیر خارجہ اور خانوادہ قریش کے سربراہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنی ہمشیرہ کی رسم قل میں دعا کروائیں گے۔ قل خوانی کی تقریب میں ملک بھر سے اہم سیاسی‘ سماجی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔

قل حوانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -