کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، سردار ذوالفقار خان کھوسہ

کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، سردار ذوالفقار خان کھوسہ

  

ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر). امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر نا ہو گا یہی پیغام آج سے چودہ سوسال پہلے نبی مکرم ؐ نے دیا تھا ان خیالات کا اظہار سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں معززین شہر سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر ہم عالم اسلام کی حمایت بھی حاصل نہ کر سکے جو ایک المیہ ہے یہی حالات رہے تو کشمیر بھی فلسطین کی طرح تنہا ہو جا ئے گا انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی بقاء صرف اور صرف اللہ اور اس کے حبیب کے بتلائے ہوئے راستوں پر چلنے سے ہے ہم تمام پاکستانی کشمیر یوں کے ساتھ ہیں ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

سفارتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -