سپردداری کے باوجود شاہ جمال پولیس کا بس ”آزاد“کرنے سے انکار، جمشید دستی کی شدید مذمت

سپردداری کے باوجود شاہ جمال پولیس کا بس ”آزاد“کرنے سے انکار، جمشید دستی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے تھانہ شاہ جمال کی جانب سے فری بس کی سپردداری ہونے کے باوجود ایس ایچ او کی جانب سے عدالتی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

احکامات ہوا میں اڑانے کی شدید مذمت کی ہے گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ نے غریبوں کے لئے چلنے والی عوامی راج فری سروس کی بس کو چھوڑنے کا حکم جاری کیا جس پر عوامی راج ویلفئر کے جنرل سیکرٹری خواجہ اذن عدالتی احکامات لیکر تھانہ شاہ جمال گئے تو ایس ایچ او نے عدالتی حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے بس چھوڑنے سے انکار کر دیا جبکہ خواجہ اذن اور بس ڈرائیور 2گھنٹے سے زائد تھانے میں موجود رہے انہوں نے کہا آزادی مارچ کی آڑ میں تھانہ شاہ جمال پولیس نے غریبوں اور طلباء کے لئے چلنے والی فری بس کو اپنی تحویل میں لیکر علاقے کی غریب عوام پر ظلم کیا تھا اور اب عدالت کی جانب سے سپرداری ہونے کے باوجود پولیس بس چھوڑنے کو تیار نہیں ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مظفرگڑھ پولیس بے لگام ہوچکی ہے انہوں نے کہا مظفرگڑھ میں پولیس سٹیٹ کے بارے میں چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور سیشن جج مظفرگڑھ کو خط لکھ رہا ہوں چیف جسٹس آئی جی پنجاب آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو طلب کرکے تھانہ شاہ جمال میں پولیس گردی اور عدالتی احکامات نہ ماننے پر پوچھیں انہوں نے کہا تھانہ شاہ جمال میں بند بس نئی تھی جس میں سے قیمتی سامان نکال کر بس کو نقصان پہنچایا گیا ہے انہوں نے کہا ڈی پی او مظفرگڑھ اور ایس ایچ او تھانہ شاہجمال کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے