ملتان:دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے، محفوظ الحق شاہ کا جلسہ سے خطاب

  ملتان:دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے، محفوظ الحق شاہ کا جلسہ سے خطاب

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی خطیب علامہ سید محفوظ الحق شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں علمائے حق اور دینی مدارس کی موجودگی میں دنیا کی کوئی طاقت اسلام اور پاکستان کو ہر گز نقصان نہیں پہنچا سکتی وہ شاہی عید گاہ میں جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

کے 77ویں سالانہ جلسہ کی دوسرے روز خطاب کر رہے تھے مفتی عبدالمجید سعیدی نے کہا کہ علمائے کرام اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ وہ دینی مدارس کے ذریعے خدمت دین کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں مولانا عبدالحمید چشتی نے کہا کہ آزادی مارچ کا نعرہ لگانے والے پہلے پاکستان کے وجود کو تسلیم کریں اور مقبوضہ کشمیر کے بارے میں واضح اور در ٹوک پالیسی کا فورااعلان کریں مفتی محمد قاسم فیضی،مفتی مظہر مختار درانی اور صاحبزادہ سید احمد کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ نے جامعہ انوارالعلوم کی بنیاد توکل علی اللہ،اخلاص،دیانت و امانت اور خدمت دین پر رکھی اس دارالعلوم نے نامساعد حالات کے باوجود بھی تبلیغ دین کا فریضہ انجام دیا ہے مولانا آصف اقبال رضوی،مولانا منیر احمد سعیدی،مولانا محمد شاہد سعیدی نے کہا ہے کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی ؒ نے اپنی ساری زندگی اسلام اور شعائر اسلام کے احیاء کیلئے وقف کردی اور بدعات و خرافات کا خاتمہ کرتے ہوئے احیائے سنت فرمایا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی ؒ کی انقلاب آفریں کوششوں کے نتیجے میں علماء و مشائخ اہل سنت نے تحریک پاکستان کو کامیابی کی منازل سے ہمکنار فرمایاجلسہ کی مختلف نشستوں سے جامعہ کے مہتمم علامہ سید مظہر سعید کاظمی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی کے علاوہ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ فیض الحسن حسنی،سید محمودالحق شاہ،صاحبزادہ فیض مصطفی شاہ جمالی،قاری امان اللہ مہروی،مولانا عبدالرحیم سعیدی،قاری محمد امجد سعیدی،محمد علی اصغر رضوی،قاری محمد عمر سعیدی،صاحبزادہ محمد لبیب ربانی نے بھی خطاب کیا جامعہ کے فارغ التحصیل حفاظ اور قراء حضرات کی دستار بندی اسی نشست میں کی گئی جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے سالانہ جلسہ کے آخری روز 27 دس بجے دن مفتی نصیر الدین حسنی،مولانا اصغر فریدی،صاحبزادہ احمد رضا اعظمی،مولانا محمد قاسم سعیدی،نماز ظہر کے بعد پیرزادہ محمد ثاقب مصطفائی،علامہ عبدالغفور الوری،صاحبزادہ محب اللہ نوری،صاھبزادہ مظہر فرید شاہ اور نماز عشاء کے بعد اختتامی نشست میں علامہ سید ریاض حسین شاہ،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی،مولانا محمد غٖفران محمود سیالوی اور مولانا حامد سرفراز خطاب کریں گے جامعہ کے فارغ التحصیل علماء کی تقریب دستار بندی اور تقسیم اسناد بھی آخری روز نماز ظہر کے بعد ہوگی۔

دستاربندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -