مقدمات بے بنیاد، نوازشریف کی ضمانت حق سچ کی فتح، جاوید علی شاہ

مقدمات بے بنیاد، نوازشریف کی ضمانت حق سچ کی فتح، جاوید علی شاہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ لیگی قیادت کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے اور ان کو شدید علالت کے باوجود صحت کی سہولیات تک فراہم نہیں کی گئیں ایسے حالات تو آمریت کے دور میں بھی نہیں تھے پوری قوم قائد میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دن رات دعا گو ہے کیونکہ وہ ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں نواز شریف کی ضمانت حق سچ کی فتح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی حلقہ پی پی 218کے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 ٹکٹ ہولڈر رانا اقبال سراج کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب کے بعد منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا جس میں لیگی رہنماؤں ملک عبد الغفار ڈوگر، بلال بٹ، شیخ طارق رشید، رانا شاہد الحسن، رانا اقبال سراج ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر خواتین رہنما سلطانہ شاہین، شاہین شفیق، شازیہ ہاشمی، فہمیدہ چوہان، ثروت خان، ذوالفقار ڈوگر،رانا اسحاق سراج،عقیل انصاری،رانا عبدالغفار جی ایم،رانا سراج بھی موجود تھیں لیگی رہنماؤں ملک عبد الغفار ڈوگر، بلال بٹ، شیخ طارق رشید، رانا شاہد الحسن، رانا اقبال سراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور معاشی بدحالی کے ذمہ دار عمران خان ہیں حالانکہ قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دور اقتدار میں ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی تھی روزگار اور گھردینے کے سہانے خواب دکھانے والے روزگار اور گھر دینے کی بجائے روزگار اور گھر چھین رہے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے آج غریب عوام دو وقت کی روٹی تک کو ترس گئے ہیں لیکن (ن) لیگ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی سید جاوید علی شاہ نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ملک وقوم کے دفاع اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ورکرز کنونشن کے موقع پر قائد میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی اور عمر درازی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔جبکہمسلم لیگ ن ملتان شہر کے نائب صدرملک طیب ارائیں کی رہائش گاہ پر پر میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی  کے لیے  دعائیہ تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر  مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر حاجی احسان ایدین قریشی تھے اس موقع پر حاجی احسان ایدین قریشی نے  میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی  اور دراز عمر کے لیے دعا کرائی اور کہا کہ حکومت میاں محمد نواز شریف کی بمیاری کو سیاست کی نذر مت کریں اس طرح کے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ملک طیب ارایئں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی حالت دیکھ کر حکومت ان کی ضمانت پر رہائی دینے پر مجبور ہو گئی اس دوران 27 اکتوبر کو نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ میں کارکنان کو شرکت کی دعوت دی تقریب میں انجمن تاجران ابدالی روڑ کے صدر حاجی عبدالعزیز بلوچ۔سرپرست قیوم خان ترین۔میاں شفیق اعوان۔رانا خالد۔راو محمد یوسف۔چوہدری یونس۔صابر علی قریشی۔حاجی عاشق۔ملک مشتاق ارائیں۔ارشد بخاری۔میاں اویس قادری۔محمد طاہر۔اختر جٹ۔چوہدری کامران۔رانا شاہد۔ودیگر نے شرکت کی۔

جاوید شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -