تشدد، گرفتا ریاں، ٹیچرز مشتعل، صوبہ بھرمیں احتجاج کا اعلان

تشدد، گرفتا ریاں، ٹیچرز مشتعل، صوبہ بھرمیں احتجاج کا اعلان

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین نے کمیونٹی سکول ٹیچرز پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ملتان سمیت صوبہ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے ابتدائی مرحلے میں یکم نومبر کو پنجاب ٹیچرز یونین ملتان سمیت صوبہ بھر میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز ٹیچرز پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف یوم احتجاج منائے گی اساتذہ اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض سرانجام دیں گے اس (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اساتذہ کو بھرپور احترام دیا جاتا ہے لیکن یہاں پر اساتذہ کی جہاں تک ممکن ہو سکے تذلیل کی جاتی ہے حالانکہ انہی اساتذہ سے بچے پڑھ کر دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں کمیونٹی سکول ٹیچرز پر تشدد اور گرفتاریوں کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے گرفتار اساتذہ کو فی الفور رہا کیاجائے اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیاجائے ان کی دس ماہ کی تنخواہیں دی جائیں اور ان پر درج مقدمات فی الفور خارج کئے جائیں اگر صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی نوٹس نہ لیا تو پنجاب ٹیچرز یونین بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی اور یکم نومبر کو ملتان سمیت صوبہ بھر میں کمیونٹی سکول ٹیچرز سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین یوم احتجاج منائے گی اساتذہ تعلیمی اداروں میں اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض سرانجام دیں گے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -