سندھ،پنجاب سرحد پر آزادی مارچ کے شرکاء  کابھرپور استقبال کریں گے، میاں امتیاز احمد

سندھ،پنجاب سرحد پر آزادی مارچ کے شرکاء  کابھرپور استقبال کریں گے، میاں ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیاں عوام دشمن ہیں غربت کی بجائے غریب ختم ہو رہا ہے مزدور، (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

محنت کش اور تنخواہ دار سمیت سفید پوش اور کاروباری طبقہ بھی پریشاں اور بدحالی کا شکار ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد اور ناقص حکومتی خارجہ پالیسیوں کے سبب بھارت نے 70 سال بعد کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرنے کی جسارت کی جس کی بدولت آج کشمیری نہ صرف اپنے حق خود ارادیت بلکہ آزادی کی نعمت سے محروم بھوکے مر رہے ہیں ممبران اسمبلی لیگی دور کے سابق ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کر کے قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، دوسری طرف حکومتی وزراء کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث آج ڈاکٹرز اور تاجروں سمیت مختلف اداروں کے سرکاری ملازمین سراپاء احتجاج سڑکوں پر ہیں حکومت کو اب مزید وقت دینا بھی عوام دشمنی ہوگی اس لیئے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی بھرپور حمائت اور سندھ پنجاب بارڈر کے علاقہ کوٹ سبزل پر بھرپور استقبال کریں گے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے جانے والے شرکاء کی راہوں سے تمام رکاوٹیں اپنے ہاتھوں سے ہٹاتے ہوئے پھول بچھائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے اور سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے ساتھ ہے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے التاج ہاؤس نہر کنارہ رحیم یار خان سٹی سے شاہی روڈ سٹی پل تک بھرپور ریلی نکالی جائے گی جس میں عوامی سماجی حلقوں تاجر برادری اور نواز شریف کے متوالے شریک ہونگے۔اس موقع پرسابق ایم پی اے محمودالحسن چیمہ‘ عبدالطیف بھٹی‘ عبدالوحیدبھٹی‘ چوہدری اسداسلم‘ میاں سلمان ودیگرپارٹی رہنماء وکارکنان موجودتھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -