حکومت عوامی مسائل حل کرنے  میں فلاپ ہوگئی، ٹوچی خان

حکومت عوامی مسائل حل کرنے  میں فلاپ ہوگئی، ٹوچی خان

  

میلسی (نمائندہ پاکستان) بلاول بھٹو کی میلسی میں آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں برٰ طرح نا کام ہو چکی ہے وہ اپنے سیاسی مخالفیں کو انتقام کا نشانہ(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 بنا رہی ہے کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے وزیر اعظم عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر پرانے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سابق ایم این اے خان محمو د حیات عرف ٹوچی خان،خان سردار محمد عمران خان کھچی تحصیل صدر چوہدری محمد بلال ایڈووکیٹ نے محلہ دھرم پورہ میں بلاول بھٹو کی میلسی آمد کے سلسلے میں منعقدہ کانر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہا کہ تبدیلی حکومت نے غریب مزدور،کسان سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے غربت اتنی بڑھ چکی ہے کہ لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار حا صل کرنے کے لئے عوام سے جھوٹے وعدے کئے لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا بلکہ یوٹرن لے لیا انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر انصاف سے ہی تحریک انصاف کی حکومت کا چہرہ واضع ہو گیا ہے تحریک انصاف نے اقتدار کی خاطر انصاف کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا ہے اس موقع پرپیرعبدالرزاق قریشی،محمدیوسف چوہان،محمد رفیق ہانسوی،علی حسین جاوید،تابع حسن گوہر،سٹی صدر عزیز الرحمن سونا،ملک محمد جمیل،زبیر خان گوانس قاری محمد شریف ثاقب،رانا محمد ضیاء،عیدالرزاق ٹھیکدار،مہر خادم حسین پاپڑ والا،محمد حنیف عرف بالا ممبرسمیت محلہ دھرم پورہ کے مکینوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -