سانحہ ساہیوال:ملزموں کی بریت کیخلاف مظفرگڑھ میں مظاہرہ

سانحہ ساہیوال:ملزموں کی بریت کیخلاف مظفرگڑھ میں مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ مظفرگڑھ کے زیر اہتمام سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے کے خلاف مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

مظاہرہ کیا گیا جس سے احمد جمال بلوچ ضلعی صدر جے آئی یوتھ مظفر گڑھ، پروفیسر افتخاراحمدہاشمی امیر ضلع،راناعمردرازفاروقی نائب امیر ضلع اور چوہدری شیر علی گجر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے ملزمان کا بری ہو جانا نظام انصاف اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اس عدالتی فیصلے پر پوری قوم پریشان ہے،ا سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو بیچ چوراہے پھانسی دینی چاہئے، دلخراش واقع پر پوری قوم مضطرب ہے، جب محافظ ہی قاتل بن جائیں تو معاشرہ قائم نہیں رہتا،دن دہاڑے قانون نافظ کرنے والے اداروں کی طرف سے قتل عام ہمارے معاشرے پر ایک بد نما داغ ہے،پاکستان کاہر شہری دکھی اور ہر آنکھ نم ہے،پورا پاکستان مظلوم خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے مہذب اور جمہوری معاشرے میں اس طرح بے گناہ افراد کو قتل کرنے کی گنجائش نہیں