مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کا انحصار حکومت پر ہے

مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کا انحصار حکومت پر ہے

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے چونکہ جے یو آئی نے حکومت کیساتھ مذاکرت کا اختیار اپوزیشن کی اے پی سی میں تشکیل پانیوالی رہبر کمیٹی کو دیدیا ہے،رہبر کمیٹی کا جو بھی متفقہ فیصلہ ہو گا وہی جے یو آئی کا فیصلہ ہو گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا ہم نے حکومتی مذاکرتی کمیٹی کے سامنے جے یو آئی کے جو مطالبات رکھے ہیں ان پر حکومتی کمیٹی بات کرنے کو تیار نہیں، اسلئے بات چیت ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی، جیسے ہی حکومتی کمیٹی اپنے اختیارات لیکر آئے گی تو تب ہی اس سے نتیجہ خیز بات ہو گی،رہبر کمیٹی کا فیصلہ ہی آخری اور حتمی فیصلہ ہو گا،اس کا مینڈیٹ جے یو آئی نے ہمیں دیدیا ہے اب یہ حکومتی کمیٹی پر منحصر ہے وہ کس حد تک لچک کا مظاہرہ کرتی ہے۔

فرحت بابر

مزید :

صفحہ اول -