نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے اپوزیشن کا لچک دکھانا ضروری

  نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے اپوزیشن کا لچک دکھانا ضروری

  

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے ہم امید کرتے ہیں چودھری پرویز الٰہی اپنی دانش مندانہ سیاست سے حکو مت اور اپوزیشن کے مذاکرت کو نتیجہ خیز بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا چودھری پرویز الٰہی ملک کے سنیئر سیاسی رہنما ہیں اور ملک کی سب سیاسی جماعتیں ان کا دل سے احترام کرتی ہیں یہ حکومت کی خوش قسمتی ہے اس نے چودھری پرویز الٰہی جیسے زیرک اور بڑے سیاسی لیڈر کواس کمیٹی میں شامل کیا، ہمیں پورا یقین ہے وہ اپوزیشن کو منانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ہم اپوزیشن سے بھی یہ کہتے ہیں وہ لچک کا مظاہرہ کرے۔

کامل آغا

مزید :

صفحہ اول -