جے یو آئی کے احتجاجی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے،سعید غنی

جے یو آئی کے احتجاجی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے،سعید غنی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اتوار کے روز سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے کراچی سے شروع ہونے والے احتجاجی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی اور اتوار کی صبح سہراب گوٹھ پر نہ صرف مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال کیا جائے گا بلکہ وہان جلسہ اور بعد ازاں وہاں سے روانگی کے موقع پر بھی ان کو بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ میاں محمد نواز شریف کی تشویش ناک صحت پر ہمیں شدید پریشانی ہے، ہم ان کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ نواز شریف کی صحت کو اس نہج تک پہنچانے کے براہ راست ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔ عمران نیازی اب اپنی سیاسی انتقامی اور نفرت کے باعث اپنے مخالفین کی جانوں سے بھی کھیلنا شروع کردیا ہے۔ عمران نیازی اس وقت مشرف کی پالیسیوں پر کارفرما ہے اور اس کی سوچ وہی آمرانہ سوچ ہے، جو آج مشرف کی اس وقت کی ٹیم کی تھی۔ اگر اس ملک میں قانون اور انصاف کے تحت احتساب کیا جائے تو ہمارے تمام گرفتار رہا اور نیازی کی ٹیم جیلوں میں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن جاوید ناگوری اور نائب صدر کراچی ڈویژن سردار خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی صوبائی قیادت نے رابطہ کیا اور ہمیں اپنے اتوار سے ہونے والے مارچ حتمی پروگرام دیا ہے، جس کے تحت اتوار کی صبح 10 بجے سہراب گوٹھ سے مارچ کا آغاز ہوگا، جہاں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اعلیٰ قیادت وہاں خطاب کریں گے اور اس کے بعد مارچ وہاں سے روانہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کی پہلے ہی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اتوار کو پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی پوری قیادت صبح سہراب گوٹھ پر مارچ کے شرکاء کا نہ صرف استقبال کرے گی بلکہ اس جلسہ میں بھی شرکت کرے گی اور مارچ کو روانہ بھی کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ مارچ کے شرکاء جامشورو، حیدرآباد اور اندرون سندھ کے جن جن اضلاع سے نکلیں گے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت ان کا استقبال کرے گی۔ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی کسی ڈیل کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہمیں میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔

مزید :

صفحہ اول -