سرائے نورنگ،9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

  سرائے نورنگ،9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)لکی مروت میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ہے، لکی مروت کے علاقے خان خیل منڈوزئی بچکن احمد زئی کے 9 ماہ کے حمزہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘کوارڈی نیٹراوسی نے بتایا کہ متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹھیکہ جات کی کوئی بھی خوراک نہیں دی گئی تھی، متاثرہ بچے کے فضلہ کے نمونے کے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جس سے رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 57 ہوگئی ہے،جبکہ اس کیس کے ساتھ لکی مروت میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہو گئی ہے،اُنہوں نے کہاہے کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہیں اوروالدین کوچاہئے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے ہر بار پلائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -