مردان، بارات میں شامل گاڑی درخت کے ساتھ ٹکرا گئی، 6افراد زخمی

مردان، بارات میں شامل گاڑی درخت کے ساتھ ٹکرا گئی، 6افراد زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) مردان روڈ پر بارات میں شامل گاڑی درخت کے ساتھ ٹکرانے سے چھ باراتی زخمی ہو گئے۔ شدید زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ باراتیوں سے بھری گاڑی مردان روڈ پر آورنگ آباد بورڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ باراتی زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -