صوابی،آج جمعیت کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں ہوں گی

صوابی،آج جمعیت کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں ہوں گی

  

صوابی(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ آج اتوار ستائیس اکتوبر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں جے یو آئی کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف اور ان کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ریلیاں نکالی جائے گی۔ اور ان ریلیوں کے ساتھ باقاعدہ طور پر موجودہ حکومت کے خاتمے کے لئے اسلام آباد آزادی ملین مارچ کاآغاز کیا جائیگا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن آج دوپہر بارہ بجے کراچی سے ایک تاریخی قافلے کی قیادت کر تے ہوئے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے یہ قافلہ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اکتیس اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام اسلام آباد آزادی ملین مارچ اور دھرنہ بلکل پر امن ہو گا یہاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے مختلف اضلاع میں اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے رکاوٹیں ڈالنے کی خاطر کنٹینرز کھڑے کئے ہیں جس کی ہم مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے۔ لیکن پی ٹی آئی کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس پر امن احتجاج میں رکاوٹ ڈال رہی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ملک بھر کے تاجر برادری کے احتجاج کا مکمل اعلان اور حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آزادی ملین مارچ میں ملک بھر کے تاجر اور وکلاء بھی بھر پور انداز میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی محکمہ صحت سمیت چار سو سرکاری محکموں کو کسی صورت نجکاری نہیں کرنے دے گی اور جے یو آئی ملک کے سر کاری ملازمین کے ساتھ سنگ بہ سنگ کھڑی رہے گی پی ٹی آئی حکومت ملک کے عوام کو روزگار کی بجائے بے روزگار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جیل میں پابند سلاسل سیاسی قائدین میاں نواز شریف اور آصف زرداری کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنا حکومت کی انتقامی کارروائی ہے جب کہ سابق وزیر اعظم خاقان عباسی جس کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے یہ ملک کے ایک اہم عہدے کی تذلیل ہے اور اس قسم کے اقدامات سے ملک غیر یقینی صورتحال کی طرف حکمران لے جارہے ہیں حکومت فوری طور پر تمام اسیر قائدین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -