جاپان میں حالیہ بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

جاپان میں حالیہ بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی
جاپان میں حالیہ بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان کے شمالی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ میں 10افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں، بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق جاپان میں حالیہ بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، مسلسل بارشوں سے مشرقی جاپان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 4لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں،جاپان کے علاقے شیبا اور فوکو شیما میں مسلسل بارشوں سے ڈیم ٹوٹ گیا،سیلابی ریلارہائشی علاقوں میں داخل ہوگیاہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکی گئی ہے،ریسکیو اداروں نے سینکڑوں افرادکو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے،متاثرین کو پانی اور خوراک کے فقدان کا سامناہے، شیبا میں تقریبا00 4،700 گھروں کو پانی کی دستیابی ممکن نہیں ہے، طوفان اورسیلاب کے باعث بجلی کی ترسیل اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو چکا ہے،موسلا دھار بارش سے نقل وحرکت مکمل طور پربندہے،شیبا اور اوشیکو میں 12 گھنٹوں کے دوران 283.5 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی ہے۔
وزیر اعظم شنزو آبے نے ڈیزاسٹر ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیا ، جس میں انہوں نے بچاو¿ اور امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ حالیہ طوفان سے تقریباً 88 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں۔