مفتی کفایت اللہ گرفتار، الزام کیا لگایا؟ جان کر الیکشن سے پہلے والا عمران خان شرم سے پانی پانی ہو جائے

مفتی کفایت اللہ گرفتار، الزام کیا لگایا؟ جان کر الیکشن سے پہلے والا عمران ...
مفتی کفایت اللہ گرفتار، الزام کیا لگایا؟ جان کر الیکشن سے پہلے والا عمران خان شرم سے پانی پانی ہو جائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمااسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیاگیا،مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا،جے یو آئی(ایف)کے رہنما کو سنٹرل جیل ہری پور منتقل کردیاگیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوزکے مطابق جمعیت علما اسلام کے رہنما اور سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگراموں میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے،انہوں نے رات کو قیام ای الیون کے مقام پر کیا ،علی الصبح پولیس نے کارروائی کرکے  ان کو گرفتار کرلیا،مانسہرہ اور اسلام آبادپولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے جمعیت علمااسلام کے رہنما کو حراست میں لے لیا،مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا،مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا،جے یو آئی(ایف)کے رہنما کو سنٹرل جیل ہری پور منتقل کردیاگیا

مفتی کفایت اللہ کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی،دوسری جانب جمعیت علمااسلام کے رہنماﺅں اور کارکنوں میں مفتی کفایت اللہ میں تشویش پائی جاتی ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں دوسری جانب لیڈرشپ کو گرفتارکیا جارہا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -