عباسی شہید ہسپتال میں تقریب، ایک خاتون برہم، میئر وسیم اختر پر برس پڑیں

عباسی شہید ہسپتال میں تقریب، ایک خاتون برہم، میئر وسیم اختر پر برس پڑیں
عباسی شہید ہسپتال میں تقریب، ایک خاتون برہم، میئر وسیم اختر پر برس پڑیں

  

کراچی(ویب ڈیسک)عباسی شہید ہسپتال میں ایک تقریب کے دوران برہم خاتون میئر وسیم اختر پر برس پڑیں۔

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں منعقدہ تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر شریک تھے ، وسیم اختر نے جیسے ہی تقریر شروع کی تو اس دوران ہسپتال میں موجود ایک خاتون شدید برہم ہوگئیں۔خاتون نے میئر کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو کچرا کنڈی بنایا ہوا ہے، شہر مر رہاہے، اگر آپ کراچی کے لیےکام نہیں کرسکتے تو چلے جائیں۔

خاتون کے احتجاج کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں بار بار روکنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -