بھارت خطے میں نفاق،عدم استحکام اور انتہاپسندی کی جڑ ہے،بلاول بھٹوزرداری

بھارت خطے میں نفاق،عدم استحکام اور انتہاپسندی کی جڑ ہے،بلاول بھٹوزرداری
بھارت خطے میں نفاق،عدم استحکام اور انتہاپسندی کی جڑ ہے،بلاول بھٹوزرداری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہےکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاوَن نے عالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا،بھارت خطے میں نفاق،عدم استحکام اور انتہاپسندی کی جڑ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے یوم سیاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاوَن نے عالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا،بھارت خطے میں نفاق،عدم استحکام اور انتہاپسندی کی جڑ ہے،کشمیریوں سمیت اقلیتوں پرمودی کے مظالم نے بھارت کو شیشے کا گھر بنا دیا ہے، مسئلہ کشمیرپرپاکستان میں کوئی 2رائے نہیں ہے،پیپلزپارٹی کی بنیادہی مسئلہ کشمیرپر رکھی گئی تھی، شہیدبھٹو،شہیدبی بی اور آصف زرداری نے مسئلہ کشمیر کو دوٹوک انداز میں اٹھایا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک ہرسطح پرحمایت کرتے رہیں گے،حق خودارادیت کی جدوجہدکے شہدااورکشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لانےوالی ہیں،مسئلہ کشمیرکاحل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہوناچاہیے۔

مزید :

قومی -