جے یو آئی ایف کا آزادی مارچ، سندھ میں موسم کیسا رہے گا ؟ شرکاءکیلئے نہایت اہم ترین خبر آ گئی

جے یو آئی ایف کا آزادی مارچ، سندھ میں موسم کیسا رہے گا ؟ شرکاءکیلئے نہایت اہم ...
جے یو آئی ایف کا آزادی مارچ، سندھ میں موسم کیسا رہے گا ؟ شرکاءکیلئے نہایت اہم ترین خبر آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک طرف آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں تو دوسری طرف کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کا آغاز آج کراچی میں جلسے کے بعد شروع ہو گا جس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی بھی بھر پور شرکت کااعلان کر چکی ہے اور بلاول بھٹو زرداری بھی مارچ میں سکھر سے شریک ہوں گے ۔تاہم اس موقع پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان پیدا ہو گیاہے ، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کیار بحیرہ عرب میں اب تک کا سب سے طاقتور طوفان ہے ، کیار کراچی کے جنوب میں 800 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

آزادی مارچ کیلئے جے یو آئی ایف کئی ماہ سے تیاری کر رہی ہے اور کارکنان کو ضروری اشیاءبھی ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حکومت کی رکاوٹوں کے پیش نظر جمعیت علماءاسلام کے کارکنوں اور مقامی رہنماﺅں کی جانب سے کشتیوں کے ذریعے دریائے سندھ کو پار کرنے کی مشقیں بھی کی گئی تھیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو ئی۔

مزید : قومی /ماحولیات


loading...