نوازشریف اپنی مرضی سے کسی بھی ہسپتال میں جا سکتے ہیں ،پلیٹ لیٹس بہتر ہونے تک نوازشریف کو سروسز ہسپتال میں ہی رہنا چاہئے ،میڈیکل بورڈ کی رائے

نوازشریف اپنی مرضی سے کسی بھی ہسپتال میں جا سکتے ہیں ،پلیٹ لیٹس بہتر ہونے تک ...
نوازشریف اپنی مرضی سے کسی بھی ہسپتال میں جا سکتے ہیں ،پلیٹ لیٹس بہتر ہونے تک نوازشریف کو سروسز ہسپتال میں ہی رہنا چاہئے ،میڈیکل بورڈ کی رائے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی مرضی سے کسی بھی ہسپتال میں جا سکتے ہیں لیکن پلیٹ لیٹس بہتر ہونے تک نوازشریف کو سروسز ہسپتال میں ہی رہنا چاہئے ۔

نجی ٹی وی جی این این نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی دوسرے ہسپتال میں منتقلی کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی دوسرے ہسپتال منتقلی پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی کسی دوسرے ہسپتال منتقلی پر راضی نہیں ،میڈیکل بورڈکا کہنا ہے کہ موجودہ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی بیماریوں کو بہتر سمجھ سکتا ہے ،پلیٹ لیٹس بہتر ہونے تک نوازشریف کو اسی ہسپتال میں ہی رہنا چاہئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نوازشریف کو کسی دوسرے ہسپتال جانے کی اجازت نہیں دیگا ، ہسپتال سے منتقلی کی صورت میں نئے ڈاکٹر علاج کریں گے جنہیں نوازشریف کی بیماری سمجھنے میں وقت لگے گا ،ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنی مرضی سے کسی بھی ہسپتال میں جا سکتے ہیں ،بورڈ چاہتا ہے پلیٹ لیٹس بہتر ہونے تک نوازشریف ہسپتال میں رہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -