کشمیر حاصل کرنے کےلئے ہمیں اپنی معیشت مضبوط کرنا ہوگی،شہباز شریف

کشمیر حاصل کرنے کےلئے ہمیں اپنی معیشت مضبوط کرنا ہوگی،شہباز شریف
کشمیر حاصل کرنے کےلئے ہمیں اپنی معیشت مضبوط کرنا ہوگی،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر حاصل کرنے کےلئے ہمیں اپنی معیشت مضبوط کرنا ہوگی، آپ ملک سے باہر صلح اور اندرلڑائی کراکرکشمیر فتح کرنا چاہتے ہیں, انہوں نے(ن) لیگی کارکنان کو ہدایت کی کہ مٹھائیا ں تقسیم نہ کریں بلکہ نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنما اور صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نے کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے (ن) لیگی کارکنان کو ہدایت کی کہ مٹھائیا ں تقسیم نہ کریں بلکہ نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کریں,اسلام آباد ہائیکورٹ سے منگل تک نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور ہوئی ہے،کل لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی،ملک میں لڑائی جھگڑے جاری رہے تو عمران خان کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی،کشمیر حاصل کرنے کےلئے ہمیں اپنی معیشت مضبوط کرنا ہوگی،آپ ملک سے باہر صلح اور اندرلڑائی کراکرکشمیر فتح کرنا چاہتے ہیں،حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ دوغلی پالیسی نہ اپنائیں،دوغلی پالیسی اپنا کر کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا،عمران خان کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بنا سکتے،وہ دن جلد آئے گا جب نوازشریف کی قیادت میں کشمیر آزاد کرائیں گے،عمران خان نے ملک کی معیشت برباد کردی،ملک میں دال روٹی بھی مہنگی ہوچکی ہے،قوم سے اپیل ہے نوازشریف کی صحت یابی کےلئے دعا کریں،ملکی معیشت بہتر،مہنگائی اور بےروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا  کہ 5اگست کو مودی نے کشمیرپر ایک اور وار کیا، کشمیر کی وادی شہیدوں کے خون سے بھر چکی ہے،کشمیر میں ہزاروں گھروں کو مسمار کیا گیا،مقبوضہ کشمیر کی وادی کو کھلی جیل بنا دیا گیا ہے،مودی نے کشمیرمیں ظلم وبربریت کی نئی تاریخ رقم کردی ہے،عالمی برادری سے پوچھتے ہیں آپ کا ضمیر کہاں سویا ہوا ہے؟مودی دن رات کشمیری مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر کو پاکستانیوں نے آزاد کرانا ہے،آج تمام پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے لیے یک زبان ہیں،کشمیربنے گاپاکستان کےلئے ہمیں جدوجہدکرنی ہوگی،مودی کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کر دو،پاکستان نے بڑ ے صبر سے کا لیا ہوا ہے،پاکستانی فوج بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ اسی طرح بنے گا جس طرح مشرقی جرمنی ،مغربی جرمنی کا حصہ بنا لیکن اس کیلئے پاکستانی معیشت کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

مزید :

قومی -