آزادی مارچ سے پہلے مردان میں جمعیت علماءاسلام کی ریلی ، کتنے لوگ نکلے ؟ دیکھ کر حکومت کی نیندیں اُڑ جائیں گی

آزادی مارچ سے پہلے مردان میں جمعیت علماءاسلام کی ریلی ، کتنے لوگ نکلے ؟ دیکھ ...
آزادی مارچ سے پہلے مردان میں جمعیت علماءاسلام کی ریلی ، کتنے لوگ نکلے ؟ دیکھ کر حکومت کی نیندیں اُڑ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام ف آج آزادی مارچ کراچی میں جلسے کے بعد شروع کرنے جارہی ہے جس کے بعد کارکنان سہراب گوٹھ میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی ، سعید غنی ، اے این پی کے شاہی سید اور ن لیگ کے محمد زبیر اور نہال ہاشمی کنٹینر پر پہنچ گئے تاہم مولانا فضل الرحمان بھی کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کیلئے کراچی کے علاوہ پورے پاکستان سے جلسوں کی صورت میں جے یو آئی ایف کارکنان اپنے سفر پر روانہ ہو چکے ہیں ، مردان سے نکلنے والے کارکنان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں تعداد کافی بڑی دکھائی دے رہی ہے جس کے باعث یہ ویڈیو مقبول ہو تی جارہی ہے ۔مردان میں بڑی تعداد میں موٹر سائیکل سوار پارٹی کے پرچم اٹھائے اپنے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں ، سوشل میڈیا پر ان کی تعداد کو ہزاروں کہا جارہاہے تاہم ابھی تک مردان سے نکلنے والے افراد کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی ہے ۔
ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -