ایک طرف آزادی مارچ ، دوسری طرف عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ ، کب نشر کیے جانے کا امکان ؟ جانئے

ایک طرف آزادی مارچ ، دوسری طرف عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ ، کب نشر ...
ایک طرف آزادی مارچ ، دوسری طرف عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ ، کب نشر کیے جانے کا امکان ؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکسان آن لائن )ملک میں سیاسی ہلچل اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے کیونکہ ایک طرف جمعیت علماءاسلام ف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا قافلہ کراچی میں آزادی مارچ کے آغاز کیلئے تیاری پکڑ رہاہے تو دوسری جانب آج ہی وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر قوم کیلئے خصوصی پیغام بھی جاری کریں گے ۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو سیاسی صورتحال اور معیشت کی بہتری پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاہے ،اس حوالے سے قوم کیلئے پیغام ریکارڈ کروائے جانے اور آج ہی نشرکیے جانے کا امکا ن ہے ۔وزیراعظم عمران خان اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی کوششوں سے متعلق بھی آگاہ کریں گے جبکہ آزادی مارچ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی عوام کو اعتماد میں لیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -