ساس کا انتقال،خواجہ سعد رفیق کی پیرول پر رہائی کی درخواست منظور

ساس کا انتقال،خواجہ سعد رفیق کی پیرول پر رہائی کی درخواست منظور
ساس کا انتقال،خواجہ سعد رفیق کی پیرول پر رہائی کی درخواست منظور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کی ساس کے انتقال پر پیرول پر رہائی کی درخواست منظور کر لی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے لیگی رہنما کی 27 سے 29 اکتوبر تک پیرول پر رہا ئی کی درخواست منظور کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کی ساس انتقال کر گئیں،لیگی رہنما نے ساس کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دیدی،سعد رفیق نے پیرول پر3 دن کیلئے رہائی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی،ڈپٹی کمشنر نے خواجہ سعد رفیق کی 27 سے 29 اکتوبر تک پیرول پر رہائی کی درخواست منظور کرلی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -