وزیر اعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماوں کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماوں کے وفد کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماوں کے وفد کی ملاقات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماوں کے وفد نے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کستانی عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماوں کے وفدنے ملاقات کی ہے،حریت رہنماو¿ں کے وفد میں نثار مرزا، محمد حسین خطیب اور جاوید اقبال شامل تھے،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے،حریت رہنماو¿ں نے کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم عمران خان نےشرکا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری بھائیوں کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی۔

مزید :

قومی -