نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہوگئے،گردوں کا نظام بھی متاثر

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہوگئے،گردوں کا نظام بھی متاثر
نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہوگئے،گردوں کا نظام بھی متاثر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پانچویں روز بھی نہیں سنبھل سکی  ، تازہ ترین رپورٹس میں سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس پچیس ہزار رہ گئے ہیں جبکہ گردوں کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نے ہسپتال ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کے لیے گئے ٹیسٹ کی ر پورٹس آ گئی ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کےبیس ہزار   پلیٹ لیٹس  کم ہو گئے ہیں جبکہ گردوں کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، خون میںپلیٹ لیٹس کی تعداد مجموعی طور پر پچیس ہزار ہو گئی ہے، میڈیکل بورڈ نے معائنہ کےلئے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں،نواز شریف کے خون پتلا کرنے والی دوائیاں بندکر دی گئی ہیں، ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ بھی پازیٹیو آئے ہیں،ہسپتال انتظامیہ نے مزید معائنے کیلئے پی آئی سی کے چودہ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔گزشتہ رات نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد مجموعی طور پر 45ہزار تھی۔سربراہ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ پلیٹ لیٹس میں کمی کے بعد نواز شریف کو ایمونو گلوبین کا انجکشن لگایا گیا ہے،نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال میں منتقل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید :

قومی -