آزادی مارچ کا کنٹینر سپرہائی وے پر پل کے نیچے پھنس گیا

آزادی مارچ کا کنٹینر سپرہائی وے پر پل کے نیچے پھنس گیا
آزادی مارچ کا کنٹینر سپرہائی وے پر پل کے نیچے پھنس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا کنٹینر سپرہائی وے پر پل کے نیچے پھنس گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ سہراب گوٹھ سے روانہ ہو گیا، بم پروف کنٹینر پر جے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی، اے این پی اور دیگر جماعتوں کے رہنما سوار ہیں،آزادی مارچ اندرون سندھ سے ہوتا ہوا ڈی جی خان کے راستے پنجاب میں داخل ہو گا۔
اپوزیشن کا آزادی مارچ اپنے سفر کے آغاز پر ہی مشکلات سے دوچار ہو گیاجب کنٹینر زیادہ اونچائی ہونے کی وجہ سے سپرہائی وے پر پل کے نیچے پھنس گیا،تاہم کنٹینر کو مرکزی شاہراہ کی بجائے سڑک سے اتار کر نکال لیا گیا،آزادی مارچ کی قیادت مولانا عبدالواسع کررہے ہیں ،جو اپنے راستوں پر رواں دواں ہے۔