وزیراعظم عمران خان ”مستقبل سرمایہ کاری اقدام“میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ”مستقبل سرمایہ کاری اقدام“پر تین روزہ کانفرنس29 اکتوبر سے شروع ہو گی ، وزیراعظم عمران خان کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائیں گے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوزکے مطابق سعودی عرب میں ”مستقبل سرمایہ کاری اقدام“پر تین روزہ کانفرنس29 اکتوبر سے شروع ہو گی ،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائیں گے ،وزیراعظم کو سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے شرکت کی دعوت دی ہے ، وزیراعظم دورہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے اہم ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملیں گے ،وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ یہ دوسرا دورہ سعودی عرب ہوگا، سرمایہ کاری کانفرنس 29 سے 31 اکتوبرتک ریاض میں منعقدہوگی ،سعودی عرب نے نریندر مودی کو بھی شرکت کی دعوت دے رکھی ہے ،پاکستان بھارت کے وزرائے اعظم کے مابین ملاقات کا امکان نہیں ۔