وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایم 4موٹروےشا م کوٹ تا عبد الحکیم سیکشن کا افتتاح کر دیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایم 4موٹروےشا م کوٹ تا عبد الحکیم سیکشن کا ...
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایم 4موٹروےشا م کوٹ تا عبد الحکیم سیکشن کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایم 4موٹروے شام کوٹ تا عبد الحکیم سیکشن کا افتتاح کر دیا،ان کا کہناتھا کہ چیلنجزسے نمٹنے کےلئے مربوط منصوبہ بندی کی ہے،سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز تعمیرہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایم 4موٹروے شام کوٹ تا عبد الحکیم سیکشن کا افتتاح کر دیا ،موٹروے شام کوٹ تا عبد الحکیم سیکشن کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے، افتتاح کے موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیلنجزسے نمٹنے کےلئے مربوط منصوبہ بندی کی ہے،سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز تعمیرہوں گے،بےروزگاری اورمہنگائی پاکستان کے بڑے مسائل ہیں۔
انہوںنے مزید کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایاجارہا ہے،ہرقصبے اورشہرمیں کشمیرکے یوم سیاہ کواجاگرکیاجارہاہے،آج عالمی میڈیا کی توپوں کا رخ بھارت کی جانب ہے،54سال بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگرہوا،بھارت دنیاسے اپنا موقف منوانے میں ناکام رہا،دنیا میں بھارت کابیانیہ پٹ گیاہے،بھارت دنیا کو مسئلہ کشمیر پر قائل نہیں کرپا رہا،مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے موقف کو تسلیم کیاجارہا ہے،پاکستان کے موقف کوبتدریج تقویت ملے

مزید :

قومی -