جے یو آئی (ایف ) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے حکم پر گرفتار کیا گیا

جے یو آئی (ایف ) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے حکم پر ...
جے یو آئی (ایف ) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے حکم پر گرفتار کیا گیا

  

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ایف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے،گرفتاری کے بعد جے یو آئی (ایف) رہنما کو ہری پور جیل منتقل کر دیا گیاہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جے یو آئی (ایف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ آزادی مارچ کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے اور کارنر میٹنگز میں اشتعال انگیز تقاریر بھی کر رہے تھے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مفتی کفایت اللّٰہ کو عوامی تحفظ کے لیے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جائے اور 30 روز کے لیے ہری پور جیل میں رکھا جائے۔

مزید :

قومی -