خاتون نے مردوں کو پکڑنے کے لئے اپنے زیر جامے میں کیمرہ لگالیا، نتیجہ کیا نکلا؟

خاتون نے مردوں کو پکڑنے کے لئے اپنے زیر جامے میں کیمرہ لگالیا، نتیجہ کیا ...
خاتون نے مردوں کو پکڑنے کے لئے اپنے زیر جامے میں کیمرہ لگالیا، نتیجہ کیا نکلا؟

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو سربازار تاڑنے کی لت ہر معاشرے کے مردوں میں پائی جاتی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک لڑکی نے اس کا ایک تجربہ کیا اور اس کے ایسے نتائج سامنے آئے کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق اس 29سالہ وائٹنی زیلگ نامی لڑکی نے ایک خفیہ کیمرا اپنی چھاتی کے پاس لگا لیا تاکہ جو بھی شخص اس کی چھاتی کی طرف گھورے، کیمرے کی ریکارڈنگ سے اسے پتا چل جائے۔

وائٹنی یہ کیمرا لگا کر نیویارک کی سڑکوں پر نکل کھڑی ہوئی۔تجربے کے بعد وائٹنی نے بتایا کہ میں ایک گھنٹے تک سڑکوں اور شاپنگ مالز میں گھومتی رہی۔ اس دوران مجھے ایسا لگا جیسے سب کچھ نارمل ہے اور کوئی میری طرف نہیں گھو ر رہا تاہم جب میں نے گھر جا کر کیمرے کی ویڈیو دیکھی تو میں دنگ رہ گئی کہ اس ایک گھنٹے میں 120سے زائد لوگوں نے میری چھاتی کی طرف گھور کر دیکھا۔ ان میں اکثریت مردوں کی تھی تاہم خواتین کی بھی خاصی تعداد تھی جنہوں نے یہ حرکت کی۔ یہی نہیں بلکہ کچھ کافی مشہور چہرے بھی تھے جنہوں نے میرے جسم کے اس حصے کو گھور کر دیکھا تھا۔ میں نے کبھی زندگی میں نوٹس نہیں کیا تھا کہ لوگ میری چھاتی کی طرف اس طرح گھورتے ہیں۔ میرے لیے اس تجربے کے نتائج بہت حیران کن تھے۔ “ رپورٹ کے مطابق وائٹنی نے یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ بھی کی ہے جس میں ان مردوخواتین کو اس کی چھاتی کی طرف گھورتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -