بھارتی فوجی ہوس کاپجاری بن گیا، نابالغ طالبہ کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارتی فوجی ہوس کاپجاری بن گیا، نابالغ طالبہ کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ...
بھارتی فوجی ہوس کاپجاری بن گیا، نابالغ طالبہ کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں سپیشل آرمڈ فورسز کے ایک وردی میں ملبوس جوان کو سرِبازار نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

راجستھان کے ضلع ڈنڈوری میں سپیشل آرمڈ فورسز کے وردی میں ملبوس جوان سندیپ بگھیل نے بھرے بازار میں ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ لڑکی نے گھر جا کر اپنے والدین کو بتایا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کرلیا جس نے کارروائی کرتے ہوئے فوجی جوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ بگھیل شراب کے نشے میں دھت تھا، جب اس نے نابالغ طالبہ پر دست درازی کی تو موقع پر موجود لوگ مشتعل ہوگئے ، لوگوں کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فوجی جوان سر پر پاﺅں رکھ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

مزید :

جرم و انصاف -