ابو بکر البغدادی امریکی فوج کے ساتھ آپریشن میں اپنے3 بچوں کے ہمراہ ماراگیا، امریکی صدر نے تصدیق کردی

ابو بکر البغدادی امریکی فوج کے ساتھ آپریشن میں اپنے3 بچوں کے ہمراہ ماراگیا، ...
ابو بکر البغدادی امریکی فوج کے ساتھ آپریشن میں اپنے3 بچوں کے ہمراہ ماراگیا، امریکی صدر نے تصدیق کردی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ داعش کا سربراہ اوردنیا کانمبر ون دہشت گرد ابو بکرالبغدادی امریکی فوج کے ساتھ آپریشن میں اپنے تین بچوں کے ساتھ مارا گیا ہے ، اس کے ساتھ اس کے کئی ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

نجی نیو ز چینل کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ داعش کا سربراہ اور دنیا کا نمبرون دہشت گردابو بکر البغدادی امریکی فوج کے شام میں ہونے والے آپریشن میں مارا گیاہے ۔ اس کے ساتھ اس کے کئی ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ آپریشن میں کوئی امریکی فوجی نہیں مارا گیا ، ابو بکر البغدادی اپنے بچوں کے ساتھ ایک ٹنل میں چھپا ہوا تھا اورآپریشن کے وقت اس نے خود کش دھماکہ کرکے اپنے تین بچوں کو بھی ہلاک کیا ۔ٹرمپ نے بتایا کہ ابو بکر البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی تھی ، ڈی این اے سے لاش کی شناخت ہوگئی ہے ۔ داعش کے باقی کارندے بھی اسی انجام سے دوچار ہونگے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -