بیوی نے نوجوان کے ساتھ جسمانی تعلق بنایا، شوہر نے ویڈیو بنالی، پھر میاں بیوی نے مل کر وہ کام کردیا کہ پولیس والے بھی چکرا گئے

بیوی نے نوجوان کے ساتھ جسمانی تعلق بنایا، شوہر نے ویڈیو بنالی، پھر میاں بیوی ...
بیوی نے نوجوان کے ساتھ جسمانی تعلق بنایا، شوہر نے ویڈیو بنالی، پھر میاں بیوی نے مل کر وہ کام کردیا کہ پولیس والے بھی چکرا گئے

  

رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں اپنی بیوی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے والے نوجوان کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناند گاﺅں میں میاں بیوی نے مل کر ایک نوجوان کو ہنی ٹریپ میں پھنسایا۔ بیوی نے نوجوان کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا جس دوران شوہر نے چھپ کر اس کی ویڈیو بنالی۔ بعد ازاں میاں بیوی نے مل کر نوجوان کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور اس سے 10 لاکھ روپے کا تقاضہ کیا۔

نوجوان نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کیلئے بلیک میلر جوڑے کو 6 لاکھ روپے کی رقم ادا کی لیکن ا ن کا لالچ بڑھتا چلا گیا اور انہوں نے مزید پیسوں کا تقاضہ کیا ۔ بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے پولیس سے شکایت کردی جس نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -