مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی تحریک کس مقصد کیلئے ہے ؟ مظہر عباس نے حیران کن دعویٰ کردیا

مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی تحریک کس مقصد کیلئے ہے ؟ مظہر عباس نے حیران کن ...
مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی تحریک کس مقصد کیلئے ہے ؟ مظہر عباس نے حیران کن دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارمظہر عباس نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے اگر پچاس ہزار آدمی بھی اسلام آباد پہنچ گئے تو یہ ایک بڑا شو ہوگالیکن اس کے نتیجے میں حکومت چلی جائے گی ، اس کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ، یہ تحریک ایک بڑا سیاسی شو کرنے کیلئے ہی تھی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ کہنا اور چیز اور کرنا اورچیز ہوتی ہے ، آزادی مارچ پہلے دن سے جے یو آئی کی تحریک تھی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے اس کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلے دن سے اپوزیشن اس معاملے پر مولانافضل الرحمان کی بات مان لیتی اور اسمبلیوں سے مستعفی ہوجاتی تو معاملہ کسی اور طرف جاسکتا تھا لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ کہیںایسا کرنے سے نظام ہی نہ ڈی ریل ہوجائے اوراب بھی یہی رائے پائی جارہی ہے ۔

مظہر عباس کا کہناتھا کہ حکومت جانے کے بیانات دینا اور بات ہے لیکن نئے انتخابات کیلئے کوئی تحریک چلانا اور بات ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے پچاس ہزار آدمی بھی اسلام آباد پہنچ گئے تو یہ ایک بڑا شو ہے لیکن اس سے حکومت چلی جائے گی ، اس کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ، یہ تحریک ایک بڑا سیاسی شو کرنے کیلئے ہی تھی جس پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -