اکرم درانی کی گرفتاری کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

اکرم درانی کی گرفتاری کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
اکرم درانی کی گرفتاری کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

  

بنوں (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اکرم درانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اب انہوں نے خود ہی ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

اکرم درانی نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی گرفتاری کی خبروں کے بعد انہیں بہت لوگوں کی فون کالز آرہی ہیں، چونکہ آزادی مارچ کا انتظام ان کے ہاتھوں میں ہے اس لیے گرفتاری کی افواہ اڑنے کے بعد کارکنوں اور علاقائی منتظمین کے بھی بہت زیادہ فون آرہے ہیں۔

اکرم درانی نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی حکومت کی طرف سے کسی کارکن کو کوئی تکلیف ہو تو میرے نمبر پر رابطہ کریں، پورے ملک کے کارکنوں کی ذمہ داری میری ہے، حکومت اگر معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گی تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مزید :

Breaking News -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -بنوں -