شاہ محمود قریشی کی بہن کے انتقال پر شہباز شریف نے پیغام جاری کردیا

شاہ محمود قریشی کی بہن کے انتقال پر شہباز شریف نے پیغام جاری کردیا
شاہ محمود قریشی کی بہن کے انتقال پر شہباز شریف نے پیغام جاری کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بہن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ وہ شاہ محمود قریشی کی بہن کے انتقال پر ان سے دلی اظہار افسوس کرتے ہیں۔ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو اس نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق کی ساس کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ’ سعد رفیق صاحب کی خوشدامن کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا، اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سعد رفیق صاحب کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے- آمین!انا للہ وانا الیہ راجعون۔‘

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -