خاتون نے ساتھی کی مدد سے زہر دے کر خاوند کو قتل کردیا

خاتون نے ساتھی کی مدد سے زہر دے کر خاوند کو قتل کردیا
خاتون نے ساتھی کی مدد سے زہر دے کر خاوند کو قتل کردیا

  

سیالکوٹ (صباح نیوز)تھانہ سبزپیر کے دیہات بھاگوپنڈی میں بیوی نے ساتھی کی مدد سے زہر دے کر خاوند کو قتل کردیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون فضہ بی بی نے حسن کے ساتھ مل کر کھانے والی چیز میں زہر ملا کر اپنے خاوند قیصر کو کھلا دیا جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی جو بعدازاں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے لیا اور جاں بحق ہونے والے قیصر کے بھائی آصف کی درخواست پر اس کی بیوی فضہ بی بی اور حسن کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -