جے یو آئی نے معاہدہ ختم کیا تو حکومت نے بھی اعلان کردیا، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

جے یو آئی نے معاہدہ ختم کیا تو حکومت نے بھی اعلان کردیا، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا
جے یو آئی نے معاہدہ ختم کیا تو حکومت نے بھی اعلان کردیا، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمرنے کہا ہے کہ آزادی مارچ کوکسی صورت ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیں گے ، ریڈ زون کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کودبانا نہیں چاہتی کیونکہ اپوزیشن کی آواز میں اثر کوئی نہیں ہے ، پاکستان کے عوام اپوزیشن کی آواز کو سنجیدہ نہیں لینا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ اکرم درانی نے کہاہے کہ یہ ایک چھوٹی مارچ ہوگی ،ان کی جانب سے جو گراﺅنڈ سلیکٹ کیاگیا ہے ، اس سے لگتاہے کہ جے یو آئی ف کی توقع نہیں ہے کہ بہت زیادہ لوگ آئیں گے ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ جے یو آئی والے یہاں سات سودن بھی بیٹھ جائیں عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے ۔وزیر اعظم کے استعفے پر کوئی بات نہیں ہوگی ، اپوزیشن کے ساتھ سنگل پوائنٹ ایجنڈے پربات ہوئی تھی کہ کس مقام پر احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کوریڈ زون میں نہیں آنے دیں گے اور اگر ان کی جانب سے ریڈ زون میں آنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -