سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے گردے اورمثانے میں پتھری کی تشخیص ، ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کوہسپتال منتقل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیاگیا۔ طبی معائنے کے دوران شاہد خاقان عباسی کے مثانے اورگردے میں پتھری کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سابق وزیر اعظم کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تصدیق کے بعد ان کو آئندہ ہفتے نجی ہسپتال میں منتقل کردیا جائے گا اور ان کے مزید ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زردار ی کوشدیدعلالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ شاہد خاقان عباسی علالت کی بنیاد پر ہسپتال منتقل ہونے والے دوسرے سابق وزیر اعظم ہونگے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -