آسٹریلین بلے بازوں نے سری لنکن ٹائیگرز کو دن میں تارے دکھا دیئے،پہلے ٹی 20 میں عبرتناک شکست

آسٹریلین بلے بازوں نے سری لنکن ٹائیگرز کو دن میں تارے دکھا دیئے،پہلے ٹی 20 ...
آسٹریلین بلے بازوں نے سری لنکن ٹائیگرز کو دن میں تارے دکھا دیئے،پہلے ٹی 20 میں عبرتناک شکست

  

ایڈلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو ٹی20 سیریز میں عبرتناک شکست دینے والی سری لنکن ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا، پروٹیز نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے ڈالی،234 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹائیگرز محض 99 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈلیڈ کے میدان میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو  سری لنکا کو مہنگا پڑ گیا ،آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمینڈیویڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ  نے اننگز کے آگاز میں ہی سری لنکن باؤلرز پر دباؤ بڑھا دیا جو آخر تک برقرار رہا ،دونوں اوپننگ بلے بازوں کے درمیان 122 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی،ایرون فنچ 64 رنز بنا کر سنڈاکان کا شکار ہوئے۔وارنر کا ساتھ دینے جارح مزاج بلے باز میکس ویل نے دوسرا اینڈ سنبھالا اور  آئی لینڈر کو دن میںتارے دکھا دیئے ،جہاں ایک طرف میکس ویل چھکے چوکوں کی برسات کرتے رہے وہیں وارنر کا بلا بھی رنز اگلتا رہا اور اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری بھی سکور کر ڈالی۔آسٹریلیا نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 233 رنز بنائے جبکہ اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، کیویز کی جانب سے وارنر نے 100اور میکس ویل نے 62 رنز بنائے۔جواب میں سری لنکا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ان کی پہلی وکٹ ایک رنز پر ہی گر گئی۔سٹارک، زیمپا، کمنز اور ریچرڈسن کی عمدہ اور نپی تلی گیند بازی کے آگے سری لنکن ٹیم محض 99 رنز بنا سکی  سکی۔

مزید :

کھیل -