کیا حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان خود میدان میں آگئے، اعلان کردیا

کیا حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان خود میدان میں ...
کیا حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان خود میدان میں آگئے، اعلان کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ہونے والا معاہدہ برقرار ہے۔

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاءالرحمان نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے یو آئی کا حکو مت کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔ اس بیان کے بعد مولانا فضل الرحمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے انتظامیہ سے معاہدہ برقرار ہے، افواہوں پر یقین نہ کیا جائے، ہمارا معاہدہ توڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا معاہدہ حکومت کے ساتھ ہوا ہی نہیں بلکہ ان کا معاہدہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ہوا ہے جو برقرار ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی مارچ شروع ہوتے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، حکومت کے ساتھ معاہدہ تھا ہی نہیں تو ختم کیسے ہوگیا۔

مزید :

Breaking News -قومی -اہم خبریں -