سری لنکن فاسٹ باؤلر کسون رجیتا نے شرمناک عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سری لنکن فاسٹ باؤلر کسون رجیتا نے شرمناک عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
سری لنکن فاسٹ باؤلر کسون رجیتا نے شرمناک عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  

ایڈلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا  نے ایڈلیڈ میں کھیلے گئےپہلے ٹی 20  میچ میں سری لنکا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر جہاں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے وہیں سری لنکن فاسٹ باؤلر  کسون رجیتابھی میچ میں اپنی ’ مایوس کن کارکردگی‘کی بنیاد پر ایک شرمناک عالمی ریکارڈ  اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹائیگرز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں 234 رنز کے تعاقب میں صرف 99 رنز پر ڈھیر ہو گئے، اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بلے بازوں نے سری لنکن ٹائیگرز کو مار مار کر ادھ موا کر دیا ، آسٹریلین بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کسون رجیتا کے نام بین الاقوامی ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلرز کی فہرست میں درج ہو گیا ۔کسون رجیتا نے چار اورز میں 75 رنز دیئے اور کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے،رجیتا سے پہلے یہ ریکارڈ ترکی کے تناہن توران کے نام تھا جنہوں نے چار اوورز  میں 70 رن دیئے تھے ۔آسٹریلوی بیٹسمنوں نے کسون رجیتا کے ان چار اورز میں  سات چوکے اور چھ چھکے لگائے۔

یاد رہے کہ دورہ پاکستان کے موقع پر سری لنکن فاسٹ باؤلر کسون رجیتا ٹی 20 میچوں میں پاکستانی بیٹسمینوں کے لئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ،کسون رجیتا نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کے11اوررز میں محض 48 رنز دیئے اور تین وکٹیں بھی حاصل کیں تھیں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ہی چار اورر میں 75 رنز کھا کر  شرمناک عالمی ریکارڈ اپنے حاصل کر لیا ہے ۔

مزید :

کھیل -