بھارت کو سبق سکھانے اور کشمیر آزاد کروانے کا حل صرف جہادمیں مضمر،حکومت فوری اعلان جہاد کرے:ابوالخیر محمد زبیر

بھارت کو سبق سکھانے اور کشمیر آزاد کروانے کا حل صرف جہادمیں مضمر،حکومت فوری ...
 بھارت کو سبق سکھانے اور کشمیر آزاد کروانے کا حل صرف جہادمیں مضمر،حکومت فوری اعلان جہاد کرے:ابوالخیر محمد زبیر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء پاکستان ، ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادے گا،بھارت نے 72سالوں سے مقبوضہ کشمیر پرناجائز قبضہ کررکھااور کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے،کشمیری عوام دنیا کی تاریخ کے بدترین ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں ،پوری پاکستانی قوم ان کے جذبہ آزادی کے ساتھ ہے اور ان کی ہر طرح کی حمایت جا ری رکھے گی،کشمیر ی عوام کو ظلم سے نجات کے لئے جہا د کا اعلان کیا جا ئے،بھارت کو سبق سکھانے اور کشمیر آزاد کروانے کا حل صرف جہاد میں مضمر ہے۔

کشمیر پر بھار تی قبضہ کے خلاف ’’یوم سیاہ ‘‘ کی مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کےصدرڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ،سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر،سید محمد صفدر شاہ گیلانی،ڈاکٹر جا وید اعوان,حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،محمد ارشد مہر ،مولانا محمد سلیم اعوان ،رشید احمد رضوی ،مفتی جمیل رضوی،سید ارشد حسین گردیزی،مولانا محمد نعیم جاوید نوری،مولانا حاجی شوکت علی،قاری لیاقت علی رضو ی اوردیگر نےکہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکےاپنے حصےبخرے کرنے کاآغاز کردیا ہے،وقت قریب ہے کہ کشمیریوں کاخون رنگ لائے گا،حکومت جہاد کا اعلان کرےتولاکھوں پاکستانی نوجوان کشمیری بھائیوں کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں۔جے یو پی رہنماؤں نے اقوام عالم اور بالخصوص عالم اسلام کے حکمرانوں کی خاموشی کو بے غیر تی اور بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے بزدل حکمرانوں کے خلاف بھی پاکستانی عوام کو تحریک چلانی چاہئے تاکہ ان ظالم،بےغیرت اور بزدل نام نہاد اسلامی حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -