رورل ہیلتھ سینٹر کے سٹاف کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت،35سالہ خاتون نے سڑک پربچے کو جنم دے دیا

رورل ہیلتھ سینٹر کے سٹاف کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت،35سالہ خاتون نے سڑک پربچے ...
رورل ہیلتھ سینٹر کے سٹاف کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت،35سالہ خاتون نے سڑک پربچے کو جنم دے دیا

  

نارنگ منڈی (صباح نیوز)مقامی رورل ہیلتھ سینٹر کے نائٹ شفٹ سٹاف کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت سے 35سالہ زچہ نے سڑک پر نومولود کو جنم دے دیا ،ورثا ء کا شدید احتجاج وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے  نواحی گاوں کوٹلی سہیول کے محمد ندیم کی اہلیہ کو ڈیلوری کے لئے رات گئے مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں نائٹ شفٹ میں نرسز شازیہ اور شمائلہ نے حاملہ خاتون کو کئی گھنٹے تک ہسپتال میں رکھا جہاں حاملہ درد سے تڑپتی رہی بعد ازاں نارمل کیس ہونے کے باوجود کوئی توجہ نہ دی اور کہا کہ اسے پرائیویٹ زچہ بچہ سینٹرلے جاؤ۔ ورثاء کی منت سماجت کے باوجود سٹاف ٹس سے مس نہ ہوا تو ورثاء آدھی رات کو مختلف عطائی زچہ بچہ سینٹروں کے چکر لگاتے رہے اور ناکامی پر لاہور لے کر جارہے تھے کہ مریدکے نارووال روڈ پر ڈالہ واہگہ کے قریب خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی اور سڑک کے کنارے زچہ نے بچہ کو جنم دے دیا ۔واضح رہے کہ مقامی ہسپتال میں مریضوں سے جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے اور ارکان اسمبلی کے علم میں ہونے کے باوجو دکوئی مثبت توجہ نہیں دی جارہی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -