عمران خان کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ایک کریڈ ٹ دینا چاہئے ! سلمان غنی نے نشاندہی کردی

عمران خان کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ایک کریڈ ٹ دینا چاہئے ! سلمان غنی نے ...
عمران خان کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ایک کریڈ ٹ دینا چاہئے ! سلمان غنی نے نشاندہی کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ عمران خان کوایک کریڈٹ ضروردینا چاہئے کہ ان کے اندر کشمیر کے حوالے سے ایک تحریک موجود ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ عمران خان کوایک کریڈٹ ضروردینا چاہئے کہ ان کے اندر کشمیر کے حوالے سے ایک تحریک موجود ہے اور اس کا اظہار ان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیا گیا ۔

سلمان غنی کا کہناتھا کہ پاکستان کے کردار کی وجہ سے ہندوستان پر ایک دباﺅ ضرورآیا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس نے خط لکھاہے ہم کو مقبوضہ کشمیر میں جانے دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے قیامت صغریٰ برپا کردی ہے ، بھارت کشمیرسے کرفیواس لئے نہیں اٹھا رہا کہ کشمیری بھارت سے نفرت کرتے ہیں اور کشمیریوں نے ثابت کیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط نہیں رہنے دیں گے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -