ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو کس بات کی جلدی ہے۔ کیوں غلط فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ اس وقت سکون سے اور حالات کا رخ دیکھ کر چلنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے خاموشی اختیار کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی مشکل میں ہیں وہ آیہ کریمہ کا ورد شروع کر دیں اور ساتھ ہی دعائیں بھی تیز کریں۔ نیت صاف رکھیں اور دوسروں کے لئے اپنے اندر غصہ نہ رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی مشکل کا حل ان شاءاللہ دوپہر تک مل جائے گا۔ آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اب وہ کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج بہتر دن ہی ثابت ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

غصہ طبعیت میں بوجھل بن جاری ہے۔ اندیشہ ہے کہ کسی سے جھگڑا نہ ہو جائے اس لئے آج درود شریف کو زبان سے جاری رکھیں اور درگزر سے کام لیں بس۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہیں چند دن مزید انتظار کرنا ہوگا اور جس قدر ممکن ہو خاموشی سے کام لیں۔کچھ بدنظری کے اثرات بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صرف اسی کام کو کرنے کی کوشش کریں جو آپ کے اپنے لئے ہے۔بلاوجہ دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔یہ وقت ایسا نہیں ہے جہاں غلطی کی گنجائش موجود ہو۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ جاری رکھیں اور اپنے کام کے حوالے سے پریشان نہ ہوں، ان شاءاللہ وہ جلد ہو جائے گا اور آج گھر میں غصہ نہیں کرنا خاص طور پر جوائنٹ فیملی والے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو چیزپردہ غیب سے آپ کو ملے وہ ہی باعث برکت اور رحمت ہے۔ خود سے کوشش کرکے حاصل کریں گے تو مشکل میں آجائیں گے۔ اس لئے سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

تبدیلی والا ستارہ پوری شدت سے زائچے کی جانب آ رہا ہے۔ آپ کو کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لئے تیار رہان ہوگا اور نوکری وغیرہ کے معاملے میں خاص فوکس رکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ان دنوں آپ کسی مشکل میں دکھائی دیتے ہیں اور اس کے براہ راست اثرات اب آپ کی صحت پر بھی پڑ رہے ہیں ۔اس لئے صرف حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد شروع کر دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

مخالفت کرنے والے بڑی دیر سے اپنی کوشش میں ہیں۔ اللہ پاک ہی میں جو آپ کو بچا رہے ہیں۔ آپ حسبِ توفیق صدقہ دیتے رہیں اور سورئہ ملک اور سورئہ الناس صبح و شام پڑھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

مریخ زائچے میں ہونے کی وجہ سے غصہ بہت آ رہا ہے اور دماغ بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہا۔ اس لئے خاموشی اور درود شریف کا ذکر بہتر ہے ورنہ جھگڑا ہونے کا خطرہ ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -