جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کو 73برس مکمل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت غاصبانہ قبضے کو تہتر برس مکمل ہوگئے ہیں اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں،حریت قیادت کی جانب سے بھی ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے، ستائیس اکتوبر انیس سو سینتالیس کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کرلیا تھاجو تاحال قائم ہے۔
ستائیس اکتوبرمقبوضہ جموں و کشمیر کیلئے دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ 73 برس قبل اس تاریخ کو ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے نہ صرف کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا بلکہ ظلم و بربریت کی ایک نئی داستان رقم کی۔ تقسیم ہند کے وقت ریاستوں کو اختیار دیا گیا کہ وہ استوابِ رائے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ اس اختیار کے تحت کشمیریوں کی مقامی قیادت نے پاکستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کا فیصلہ کیا۔مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندو ہونے کی وجہ سے دباؤ میں آکر ساز باز کرکے ہندوستان کے ساتھ ایک جعلی معاہدہ کیا جس کی قانونی و تاریخی حیثیت ثابت شدہ نہیں۔
بھارت اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قتلِ عام کر چکا ہے۔ 22ہزار920عورتوں کو بیوہ، ایک لاکھ 7ہزار 802سے زائد بچوں کو یتیم جبکہ 11ہزار219عورتوں کی آبرور یزی کی گئی۔